وفاقی پولیس نے 13 منشیات فروشوں سمیت 25 ملزمان کو گرفتارکر لیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:27

وفاقی پولیس نے 13 منشیات فروشوں سمیت 25 ملزمان کو گرفتارکر لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی پولیس نے 13 منشیات فروشوں سمیت 25 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ کارروائی ایس ایس پی آپریشن وقار الدین سید کی ہدایت پر کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران 13منشیا ت فروشوں سمیت25ملزمان کو گر فتار کرکے بھا ری مقدار میں چرس، ہیروئن، شراب، مال مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد وقارالدین سید نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ،انہو ں نے کہاکہ منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا ایسے گھنا ئو نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلا م آ باد وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو جر ائم پیشہ کے خلاف سخت کا رروائیوں کا حکم دیا ، جس پر تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے دو ملزمان واجد اور خضر زاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1310گر ام چرس اور 8بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ سی آئی اے پولیس نے دو ملزمان واجد مسیح اور صدیق سے 1کلو 20گر ام چرس اور60لیٹر شراب بر آمد کرلی، تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس نے گرفتار ملزم زاہد اللہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے تین ملزمان محمدعبا س ، عا بد محمود اور تو قیر احمد سے 150گر ام ہیر وئن ،200گر ام چرس اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ تر نو ل پولیس نے چار ملزمان واصل خا ن ، اسما عیل خا ن ، عمر ان اور نا صر پسٹل 30بور ، ایک عدد 12بور گن معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ ما لیتی 1لا کھ 50ہزارروپے کا بر آمد کرلیا، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے دو ملزمان وعا شق مسیح اور عا طف اسلم سے 20لیٹر شراب ، پا نچ بو تلیں اور 210گر ام چرس بر آمدکرلی،تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے تین ملزما ن ساروان، نا صر خا ن اور دائو مسیح سے 10لیٹر شراب، 320گر ام چرس اورپسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمدکر لیا،تھا نہ نیلور پولیس نے ملزم یثرب سے 550گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ کو رال پولیس نے چار ملزمان دلنو از، محمد شہبا ز محمد حنیف اور غلا م عباس سے 165گر ام ہیر وئن210,گر ام چرس، پا نچ لیٹر شراب اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے ملزم آ صف سے 12بو تلیں شراب بر آمد کرلی، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم وقاص عرف با وا سے 25لیٹر شراب بر آمد کرلی، تھا نہ سہا لہ پولیس نے بغیر اجا زت تیل فروخت کر نے پر ملزم جا وید اقبا ل کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کر یک ڈائون جا ری ہے ۔

انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں