ْچوری و ڈکیتی کی مختلف واردوتوں میں شہری نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل سے محروم ہو گئے

پیر 10 دسمبر 2018 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی 5 وارداتوں شہری نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل سمیت لاکھوں روپے سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ کوہسار پو لیس کو محمد ارسلان نے بتایا کہ دامن کوہ سے نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل ہنڈا 125 نمبر ARN802 چرا کر لے گئے اور جمشید فروز نے تھانہ کوہسار پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نامعلوم ملزمان دکان سے نقدی ایک لاکھ 5 ہزار چوری کر لی اور تھانہ ترنول پولیس کو عادل نیاز نے بتایا کہ تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان موبائل فون، نقدی کل مالیتی 25 ہزار چھین کر لے گئے۔

تھانہ آئی نائن پولیس کو محمد اسلم نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان دوران خریداری جیب سے موبائل فون مالیتی 25 ہزار چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس کو عبد الخالق نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان شادیہال سے بیوی کا پرس لے گئے ہیں جس میں نقدی، اے ٹی ایم کارڈ، زیور کل مالیتی ایک لا کھ ہے۔ پولیس نے تمام تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں