ْسی ڈی اے کا سیکٹر ای بارہ میں متاثرین سے اراضی کا قبضہ لینے کیلئے آپریشن کرنے کا فیصلہ

پیر 10 دسمبر 2018 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) سی ڈی اے نے سیکٹر ای بارہ میں متاثرین سے اراضی کا قبضہ لینے کیلئے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ سیکٹر سی ڈی اے نے بیس سال پہلے کھولا تھا مگر ابھی تک وہاں ترقیاتی کام شروع نہیں کیا گیا ہے، سیکٹر کی خالی اراضی پر بھی ترقیاتی کام کی کوشش نہیں کی گئی حالانکہ سڑک کا ٹھیکہ بھی دیا گیا تھا، ماضی میں شعبہ لینڈ و بحالیات نے قبضہ لینے کے نام پر پلاٹس بھی الاٹ کئے مگر عمل طور پر آج تک قبضہ نہیں لیا گیا اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر کے ترقیاتی کام میں تاخیر کا نوٹس لیا ہے اور حکم دیا ہے کہ اراضی کا قبضہ لے کر فوری طور پر ترقیاتی کام شروع کرائے جائیں اور الاٹیوں کو قبضہ دیا جائے جو اب اصل متاترین بن چکے ہیں وہ پلاٹ کی رقم دے کر بھی گھر نہیں بنا سکتے سی ڈی اے نے متاثرین کو رضاکارانہ طور پر قبضہ چھوڑنے کیلئے ایک ہفتے کا نوٹس دیدیا ہے جس کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ادھر اس اعلان کے بعد ای بارہ سیکٹر کے اصل متاثر ین نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 4,430 فیملیز نشمول اوورسیز سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر اسلام ا?باد کے قبضہ مافیا سے الاٹیز کی زمین جو گزشتہ تیس سالوں سے واگزار نہ ہو سکنے کے اقدامات پر آپ کو اس دلیرانہ آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ای بارہ اسلام آباد کا وہ خواب ناک سیکٹر ھے جو تقریباً پینتیس سال سے قبضہ گروپوں کے تسلط میں جکڑا ھوا ھے۔

اسکے ساڑھے چار ھزار (4500)میں سے تقریباً پینتیس سو (3500)الاٹی اللہ کو پیارے ھو چکے ھیں اور انکے لواحقین پلاٹ کے انتظار میں اپنی آنکھوں میں خواب سجائے بیٹھے ھیں جو کہ عمران خان کی وزیراعظم بننے کے بعد پورا ھوتا نظر ارھا ھے۔یہ ورلڈ بک آف گینز ریکارڈ میں درج ھونے والا ریکارڈ ھے کے الاٹی زمین اور ترقیاتی اخراجات ادا کر چکے ھیں اور ریاست پاکستان انہیں انکے پلاٹ دینے میں ینتیس سال سے زیادہ کی عرصہ گزار چکی ھے لیکن قبضہ مافیا اتنا خوفناک اور طاقتور ھے کے ریاست کا جگر پارہ پارہ ھو جاتا ھے انکی طرف دیکھتے ھوے۔

اب ایک امید کی کرن نظر آئی ھی اور دیکھتے ھیں کون جیتتا ھے ریاست یہ انجم عقیل اور ملک ابرار اور انکے حواری۔ھم الاٹی ایکشن کمیٹی کے توسط سے جناب عمران خان وزیراعظم پاکستان اور سی ڈیآئے کے انتہای تہ دل سے مشکور ھیں کے انہوں نے اس انتہای مشکل اور بھاری پتھر کو ھٹانے کا فیصلہ کر کے ھمارے دل جیت لیے ھیں اور ھمارے تقریباً تیس ھزار ووٹ (فی گھرانہ سات) پی ٹی آئی کے پکے ھیں اور ساری زندگی یہ لوگ عمران خان کے مشکور رھے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں