اسلام آباد ایئرپورٹ سے ممنوعہ ادویات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

منگل 11 دسمبر 2018 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اے این ایف سیکیورٹی اہلکاروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز سے ریاض جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ مسافر عرفان کے پاس سے 3 ہزار ممنوعہ ادویات برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ہونے والا مسافر عرفان دیر کا رہائشی ہے وہ غیر ملکی پرواز ایکس وائی 316 سے ریاض جارہاتھا اور اس نے ممنوعہ گولیاں اپنے بیگ میں چھپارکھی تھیں۔ مسافر نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اسے یہ ممنوعہ ادویات اس کے رشتہ دار نے دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں