وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ذہنی امراض کا ہسپتال قائم کرنے پر غور شروع کردیا

منگل 11 دسمبر 2018 17:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ذہنی امراض کا ہسپتال قائم کرنے پر غور شروع کردیا۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ 2017ء سے اب تک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 39ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پمز اور پولی کلینک میں ذہنی امراض کے مریضوں کے لئے وارڈز موجود ہیں لیکن مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ذہنی امراض کے مریضوں کے لئے علیحدہ ایک مکمل ہسپتال کے قیام کے بارے میں تجویز زیر غور ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں رش کے باعث طبی سہولیات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں