ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا ، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کا امکان

منگل 11 دسمبر 2018 20:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) بدھ کے روز ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہیگا۔اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: چکوال 08 ، لاہور 05 ، منگلہ 04 ، جہلم 03 ، سیالکوٹ02، بھکر، منڈی بہاو?الدین، گوجرانوالہ، گجرات01، کشمیر: مظفرآباد، کوٹلی 04 ، راولاکوٹ03، گڑھی دوپٹہ02، خیبرپختونخوا: پاراچنار 09 ، پٹن 08 ، بالاکوٹ05، چترال 02 ، بنوں ، مالم جبہ ، لوئر دیر 01 ، گلگت بلتستان: بونجی08، بگروٹ05، سکردو02ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کالام اور سکردومیں 1.0 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں کم سے کمدرجہ حرارت: کالام منفی08، مالم جبہ، قلات، کوئٹہ، گوپس، ہنزہ، سکردو منفی04، استور منفی03، مری، پاراچنار، بگروٹ منفی02، ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں