پاک چین میڈیا کا سٹرٹیجک پارٹنرشپ کو فروغ دینے اور اربوں ڈالر سی پیک منصوبے کی تعمیر کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق

یہ اتفاق رائے بیجنگ میں سی پی این ای وفد اور چائنا اکنامک ڈیلی رہنمائوں کے مابین ملاقات کے دوران پایا گیا

منگل 11 دسمبر 2018 20:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پاک چین میڈیا نے دونوں ملکوں کے مابین سٹرٹیجک پارٹنرشپ کو فروغ دینے اور اربوں ڈالر سی پیک منصوبے کی تعمیر کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کو بیجنگ میں سی پی این ای وفد اور چائنا اکنامک ڈیلی رہنمائوں کے مابین ملاقات کے دوران پایا گیا۔

سی پی این ای کا 11 رکنی وفد چین کے 5 روزہ دورہ پر ہے۔ وفد نے منگل کو چائنا اکنانومک ڈیلی کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے چائنا اکنانومک ڈیلی کے صدر وانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی میڈیا کو دونوں ملکوں کے مابین سٹریجک شراکت داری کو فروغ دینے اورسی پیک منصوبے کی تعمیر کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنیکی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ دونوں ملکوں کی میڈیا کے درمیان تعاون بڑھانے کی غرض سے مختلف سرگرمیوں پر عمل پیرا ہے اور کہا کہ اب تک دونوں ملکوں میں سی پیک کے حوالے سے چار میڈیا فورم کا اہتما کر چکا ہے۔

وانگ کا کہنا ہے کہ سی پیک میڈیا فورم پاک چین میڈیا اداروں کو قریب لانے اور سی پیک کو اجاگر کرنے میں اہم کردار کر رہا ہے۔انہوں نے وفد کے ارکان کو فورم میں شرکت کی بھی دعوت دی۔وانگ نے ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینیوں میں اردو زبان کو فروغ دینے کی غرض سے متعدد چینی جامعات نے اردو شعبے قائم کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریبا بیس ہزار پاکستانی چینی زبان کا کورس کر رہے ہیں۔سی پی این ای کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عامر محمود نے وفد کی جانب سے پاک چینی دوستی کو فروغ دینے سی پیک کو اجاگر کرنے میں چائنا اکانومک ڈیلی کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں