حکومت گوادر میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے پرعزم ہے، سی پیک تمام صوبوں کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا، مخدوم خسروبختیار

سی پیک کے تحت گوادر میں بجلی، انفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں کیساتھ اہم منصوبوں پر کام جاری ہے ،تکمیل سے گوادر عالمی شہروں کی فہرست میں اپنا منفرد مقام حاصل کر لے گا، گوادر میں آئل سٹی کے قیام کیلئے سعودی حکومت سے مذاکرات ہو رہے ہیں،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

منگل 11 دسمبر 2018 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسروبختیار نے کہا ہے کہ حکومت گوادر میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے پرعزم ہے، سی پیک کے تحت گوادر میں بجلی، انفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں کیساتھ اہم منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے گوادر عالمی شہروں کی فہرست میں اپنا منفرد مقام حاصل کر لے گا، گوادر میں آئل سٹی کے قیام کیلئے سعودی حکومت سے مذاکرات ہو رہے ہیں، حکومت نے بلوچ عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود، انفراسٹرکچر، توانائی اور صحت کی سہولیات سمیت گوادر کی ترقی پر توجہ مرکوز کررکھی ہے، سی پیک پاکستان کے تمام صوبوں کی تقدیر بد ل کررکھ دے گا۔

منگل کو سی پیک سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت گوادر میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے پرعزم ہے، سی پیک کے تحت گوادر میں بجلی، انفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں کے ساتھ ساتھ اہم منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے گوادر عالمی شہروں کی فہرست میں اپنا منفرد مقام حاصل کرلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گوادر میں آئل ریفائنری کے علاوہ ساحلی علاقے اور ساحلی سیاحت کے ساتھ ماہی گیری اور سمندری غذا کیلئے آبی زراعت کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گوادر ایئر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر ماسٹر سٹی پلان، ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادر ہستال کی اپ گریڈیشن اور آبنوشی منصوبوں پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے گوادردنیا کے جدید شہروں کے صف میں شامل ہوجائے گا، حکومت پاکستان نے بلوچستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود، انفراسٹرکچر، توانائی اور صحت کی سہولیات سمیت گوادر کی ترقی پر توجہ مرکوز کررکھی ہے، سی پیک کی صورت میں جاری منصوبہ نہ صرف علاقائی روابط کیلئے اہم ہوگا بلکہ بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کی تقدیر بد ل کررکھ دے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں