سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

رابطہ کاری کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف قانونی فریم ورک میں ضرورت کے مطابق ترمیم لانے کے حوالے سے مختلف سفارشات کا جائزہ لیا گیا

منگل 11 دسمبر 2018 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ذیلی کمیٹی کے کنونیئر سینیٹر نعمان وزیر خٹک کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں اور اس سے متعلقہ صنعتوں کے ساتھ رابطہ کاری کی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی اور رابطہ کاری کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف قانونی فریم ورک میں ضرورت کے مطابق ترمیم لانے کے حوالے سے مختلف سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے یونیورسٹیوں کا متعلقہ صنعتوںکے ساتھ رابطوں کے حوالے سے تفصیلی نقطہ نظر دیا اور اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور انڈسٹریز کے درمیان رابطہ ایسا ہو کہ جس سے اقتصادی ترقی کی جانب تیزی سے پیش رفت میں مدد مل سکے ۔ ذیلی کمیٹی کو نیوٹیک ، ٹیوٹا کے پی ، ایچ ای سی اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی اور ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن وجیہ اکرم نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں