سارک ملکوں کے مابین موٹر وہیکلز، ریلویز اور فضائی سروسز سے متعلق تین علاقائی معاہدوں کو جلد حتمی شکل دی جائے گی،سیکرٹری جنرل سارک امجد حسین بی سیال

منگل 11 دسمبر 2018 22:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سیکرٹری جنرل سارک امجد حسین بی سیال نے کہا ہے کہ رکن ملکوں کے مابین موٹر وہیکلز، ریلویز اور فضائی سروسز سے متعلق تین علاقائی معاہدوں کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، سارک کے رکن ممالک کو متفقہ سرگرمیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور اقتصادی تعلقات، سیاحت اور عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینے کیلئے بہتر بین الاعلاقائی رابطوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات منگل کو کھٹمنڈو میں سارک کی چارٹر باڈی پروگرامنگ کمیٹی کے 56 ویں اجلاس کے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سارک سیکرٹر یٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکن ملکوں کے درمیان وزارتی سمیت دیگر سطح پر طے پانے والی مختلف سرگرمیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی موٹر وہیکلز، ریلویز اور فضائی سروسز سے متعلق تین علاقائی معاہدوں کو جلد حتمی شکل دی جائیگی۔انہوں نے خطے کے عوام کو علاقائی تعاون سے مستفید کرنے کی غرض سے منصوبوں کی بنیاد پر تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں