کسی بھی مذہب میں شراب کے کاروبار کی اجازت نہیں، اس حوالہ سے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا مگر کسی نے ساتھ نہیں دیا

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 11 دسمبر 2018 22:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر شراب کی فروخت غلط ہے، کسی بھی مذہب میں شراب کے کاروبار کی اجازت نہیں، اس حوالہ سے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا مگر کسی نے ساتھ نہیں دیا، چیف جسٹس کے دورہ تھر سے قبل سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کی تزئین و آرائش راتوں رات شروع کر دی۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں، میں نے پانچ بل پیش کئے جن میں سے ایک منظور ہوا جس میں سے ایک بل مذہب کے نام پر شراب کے کاروبار کو روکنے کے حوالہ سے تھا، جب بل ایوان میں پیش کیا تو خواتین سمیت ارکان اسمبلی نے مخالفت کی جس کا بہت افسوس ہوا، اس بل کو آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کروں گا، ہم ہمیشہ غیر مسلم کے حقوق کی بات کرتے ہیں مگر حقوق دیتے نہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا، مذہب کے نام پر شراب کا کاروبار کرنا غلط ہے اور کسی مذہب میں شراب کے کاروبار کی اجازت نہیں، شراب کے کاروبار کو مذہب کے نام پر نہیں چلانا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھر میں بچوں کی سب سے زیادہ اموات ہوئیں، اس حوالہ سے سپریم کورٹ میں گیا، چیف جسٹس نے تھر کے دورہ کا جب اعلان کیا تو سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کی تزئین و آرائش شروع کر دی مگر تھر کے 2600 گائوں ابھی تک سہولیات سے محروم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں