ڈائریکٹر جنرل شعبہ آرکیالوجی و میوزیمز سید جنید اخلاق اور سیکرٹری کلچر،سیاحت و آرکیالوجی بلوچستان ظفر علی کا پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفیر معین الحق سے ملاقات

منگل 11 دسمبر 2018 22:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل شعبہ آرکیالوجی و میوزیمز سید جنید اخلاق اور سیکرٹری کلچر،سیاحت و آرکیالوجی بلوچستان ظفر علی پر مشتمل دو رکنی پاکستانی وفد نے منگل کو پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور سفیر معین الحق سے ملاقات کی۔اسلام آباد میں فرانس سفارتخانے میں کلچرل قونصلرآندرے ڈی بسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سفیر معین الحق نے وفد کو پاک فرانس ثقافتی تعلقات اور اس شعبہ میں دو برفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔انہوں نے اس سلسلے میں قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن پاکستان اور موسی گیومٹ فرانس کے درمیان مجوزہ ایم او یو کو خوش آئند قرار دیا۔سفیر نے پاکستان کے تاریخ اور متنوع ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کے چھ تاریخٰ مقامات کو یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کر دیئے گئے ہیںجبکہ اس فہرست میں اضافے کرنے کیلئے مزید کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد کے دورے کا اہتمام اسلام آباد میں فرانس کے سفارتخانے نے کیا ہے۔فرانس میں سات روزہ قیام کے دوران پاکستان وفد کے ارکان تاریخی مقامات کے دوروں کے علاوہ وزارت خارجہ امور اور وزارت ثقافت و منیجمنٹ گیومٹ میوزیم فرانس کے حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں