خطے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے تمام ممالک میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار علی محمد خان مہر

منگل 11 دسمبر 2018 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سردار علی محمد خان مہر نے کہا ہے خطے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے تمام ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کے سنہری مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ ان کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

،ملک میں منشیات کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں جن کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار علی محمد خان مہر نے کہا کہ خطے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے تمام ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کے سنہری مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ ان کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ روک کیلئے معلومات کے تبادلہ کے نظام کو مزید موثر بنانے کے ساتھ مشترکہ ٹاسک فورس کا قیام بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے ذرائع ابلاغ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہتے۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر سردار علی محمد خان نے ایران اور افغانستا ن سے سیمینار میں شرکت نے والے احکام کو تحائف دیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں