وفاقی شرعی عدالت کی سودی نظام کے خاتمہ سے متعلق کیس میں سٹیٹ بینک کے وکیل کو عدالتی دائرہ اختیارپر دلائل دینے کی ہدایت

منگل 11 دسمبر 2018 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کیس میں سٹیٹ بینک کے وکیل کو آئندہ سماعت پرعدالتی دائرہ اختیار''سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے ، منگل کو وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس نجم الحسن نے کہ ہم سودی نظام کے خاتمے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، اس لئے تمام فریقین اس معاملے میںعدالت کی بھرپور معاونت کریں، عدالت نے اسٹیٹ بنک کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت وہ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دیں اور اس سلسلے میں آئینی و قانونی نکات اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے حوالے سے تیاری کرکے عدالت میں آئیں ، بعدازاں مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں