سپریم کورٹ ، لیک ویو پارک میں مختلف تفریخی کمپنیوں کی جانب سے لیز منسوخی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی

منگل 11 دسمبر 2018 22:59

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ کی جانب سے لیک ویو پارک میں مختلف تفریخی کمپنیوں کی جانب سے لیز منسوخی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی ہے۔ منگل کو میسرز فن اینڈ جوائے نے 4دسمبر کے عدالتی فیصلے کے خلاف دائر اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ کمپنی کا سی ڈی اے کے ساتھ دوسال تک اراضی کی الاٹمنٹ کا تنازع چلتا رہاکیونکہ سی ڈی اے لیز معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا تھا۔

تاہم دو سال بعد درخواست گزار کو مطلوبہ چھ ایکڑ کی بجائے صرف چار ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کاکہناہے کہ سی ڈی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار گیارہ میں سے چار شرائط پوری کر رہا ہے حالانکہ عدالتی حکم کے بعد ہم نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔ نظرثانی کی اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے لیز کی مد میں اب تک بیس لاکھ روپے کا کرایہ ادا کردیا ہے، درخواست گزار نے سی ڈی اے کی جانب سے 38 دیگر کمپنیوں کو سب لیزز دینے کے حوالے سے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ الزام غلط اور بے بنیاد ہے اس لئے استدعا ہے کہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے لیز منسوخی کے حوالے سے حکم پر نظرثانی کی جائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں