مدت پوری کرنے والے پارلیمنٹرینز نے بجلی کے بل ادا نہیں کئے، لاکھوں کے نادہندہ ہیں،

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں انکشاف چوری کی بجلی کی روشنی میں پڑھی جانے والی نماز بھی قبول نہیں ہوتی،سینیٹر سراج الحق بل نہ دینے والی سوچ کی نفی کی جائے طاور بل ادا کرنے والی سوچ کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے، پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1300 ارب سے بڑھ گیا ہے ملک میں بجلی چوری کیلئے سمارٹ میٹر اور اے بی سی کیبل نصب کررہے ہیں،عمرایوب

منگل 11 دسمبر 2018 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی میں انکشاف ہوا ہے مدت پوری کرنے والے پارلیمنٹرینز نے اپنے بجلی کے بل ادا نہیں کئے اور وہ لاکھوں روپے کے نادہندہ ہیں ،سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ چوری کی بجلی کی روشنی میں پڑھی جانے والی نماز بھی قبول نہیں ہوتی ،سراج الحق کا کہنا تھا کہ فاٹا کیلئے بجلی منصوبوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے بجلی ترسیلات کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکسان میں بل دینا کمزوری اور نہ دینا طاقت کی علامت بن چکا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو پاکسان کا گردشی قرضہ اگلے 15 سالوں میں دگنا ہو جائے گا۔

منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چئیرمین کمیٹی سینٹر سراج الحق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بل نہ دینے والی سوچ کی نفی کی جائے طاور بل ادا کرنے والی سوچ کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1300 ارب سے بڑھ گیا ہے ملک میں بجلی چوری کیلئے سمارٹ میٹر اور اے بی سی کیبل نصب کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 600 ملین روپے خرچ ہونگے عمر ایوب خان نے کہا کل بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم پر رواں سال ایک بلین ڈالر خرچ کریں گے سینرٹری عمر ایوب خان نے کہا کہ اے ڈی بی بجلی ٹرانسمیشن سسٹم کی بہتری کیلئے 500 ملین روپے دیگاای ڈی بی کی ساری رقم پیسکو کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے استعمال کی جائیگی عرفان علی کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی کا گردشی قرض تیرہ سو ارب روپے سے زائد کا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں پشاور بنوں اور ڈی آئی خان میں شدید ترین بجلی چوری ہورہی ہے صوبے کی 70 فیصد چوری صرف ان تین اضلاع میں ہو رہی ہیبجلی چوری کی بنیادی وجہ عملے کی ملی بھگت ہے لیسکو میں عملے کے 19 افراد کو بجلی چوری میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے بجلی چوری روکنے کیلئے کنڈا سسٹم ختم کیا جائے گا اس حوالے سے وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کا بوجھ بل ادا کرنے پر والے صارفین پر پڑھ رہا ہے بجلی چوری میں ڈسکوز کے ملوث عملے کیخلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے بجلی چوروں کیخلاف آٹھ ہزار ایف آئی آر درج کی گئی سینٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بجلی چوری روکنے کیلئے پہلے اپنے محکمے میں چوری روکیں ڈسکوز کے سی ای او وائس رائے کی طرح رہتے ہیں حیسکو کا سابق سی ای او جیل میں ہے اس کے 25 عالیشان بنگلے نکل آئے بجلی کے محکمے میں کرپشن بہت زیادہ ہے حکومت بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات لیچئیرمین کمیٹی فدا محمد کا ہہنا تھا کہ مدت پوری کرنے والے ارکان آئیسکو کے نادہندہ ہیں گزشتہ دور کے پارلیمینٹیرینز بل ادا کئے بغیر چلے گئے، فدانادہندہ پارلیمینٹیرینز کے بل ہمیں ادا کرنے کا کہا جا رہا ہے آئیسکو انتظامیہ سابق پارلیمینٹیرینز سے بل وصول کرے ہم کسی اور کے بل کیسے ادا کرسکتے ہیںفاٹا میں بجلی کے مسائل پر چیف ایگزیکٹو ٹیسکو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردی کے باعث فاٹا میں بجلی کا ترسیلی نظام مکمل تباہ ہو گیا تھا جس کی مالیت 7 ارب بنتی ہے سسٹم بحالی کیلئے ساڑھے چار ارب فوری درکار ہیں فاٹا میں بجلی کی ڈیمانڈ 883 میگاواٹ یے جبکہ صرف 220 میگاواٹ مل رہی ہیفاٹا میں صرف 17 فیصد صارفین بل ادا کرتے ہیں شاہد عباس

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں