سی آئی اے پولیس اسلام آباد کی کارروائی، پانچ منشیات فرو ش گرفتار

منگل 11 دسمبر 2018 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) سی آئی اے پولیس اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں محمد صدیق،مجاہد مسیح،دولت خان ،اختر علی اور ہاشم کو گرفتار کرلیا ہے ،پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات 4204گرام پاوڈر،2035گرام چرس،60لیٹر شراب ،1200خالی بوتلیں ،تین عددڈرم،150لیٹر ڈیزل،40لیٹر پٹرول اور 10عدد خالی کین بھی برآمد کرلئے ہیں،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تمام افسران کو مزید احکامات جاری کئے کہ ضلع بھر میں اور خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں اور طلبا ء و طالبات کے مستقبل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے ۔

۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں