اسلام آباد، وفاقی وزارت داخلہ کی ناقص حکمت عملی، اربوں سالانہ فنڈز ملنے کے باوجو داخلی اور خارجی راستوں کے ناکوں پر مامور پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم

منگل 11 دسمبر 2018 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی وزارت داخلہ کی ناقص حکمت عملی وفاقی پولیس کو اربوں روپے سالانہ فنڈز ملنے کے باوجود وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کے ناکوں پر مامور پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم ،دسمبر کی شدید سرد راتوں اور بارش میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کے لیے سردی اور بارش سے بچنے جبکہ باتھ رومز ،کھانے کی اشیاء اور چائے کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا جبکہ رات گئے وفاقی پولیس کے سینئر افسران کی جانب سے اچانک چیکنگ کے دورا ن غیر حاضر پائے جانے والے اہلکاروں کو نوٹس تھمادئیے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کے مستقل 70جبکہ اسپیشل طور پر لگائے جانے والے ناکوں جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے ان پر مامور پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ابتدائی طور پر پولیس اہلکاروں کے لیے چوکیاں تو بنائی گئی ہیں تاہم دیگر سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں ۔اس حوالے سے وفاقی پولیس کے آپریشن ڈویژن کے ایک آفیسر نے بتایا کہ بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ کام ہیڈ کواٹر کا ہے ہمارا کام سیکورٹی اقدامات کو یقینی بناناہے ۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں