اسلام آباد،سردیوں کا آغاز ہوتے ہی گیس مکمل بن، عوام شدید پریشانی کا شکار

منگل 11 دسمبر 2018 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) سردیوں کے شروع ہوتے ہی پہلی بارش نے تین یونین کونلسز رحمت آباد، جبار کالونی، بنارس کالونی، افضل ٹاؤن ، گلزیر ون ، خیابان تنویر، ایوب کالونی ، ڈھوک منشی خان ، چکلالہ اور دیگر علاقوں میں گیس مکملبند ہوگئی ہے جس سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اور حکام بالا خصوصاً حکومت وقت کے MNAاور MPAسے بھرپور مطالبہ ہے کہ اپنی پوری توجہ دے کر گیس کو بحال کیا جائے اور اپنے کیے ہوئے وعدے پورے کیے جائیں ان خیالات کا اظہار معززعلاقہ کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد تاج عباسی نے فوری اس معاملے کا بھرپور آواز اٹھانے کا اقرار کیا اور ترجیحی بنیادوں پر گیس بحال کرانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں