پاکستان ریلوے کے گریڈ 20کے آفیسر سید منور شاہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی تعینات

منگل 11 دسمبر 2018 23:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی منظوری سے پاکستان ریلوے کے گریڈ 20کے آفیسر سید منور شاہ کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور غزالی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ریلوے کے گریڈ 20کے آفیسر سید منور شاہ کو ڈی جی سول ورک کے عہدے سے تبدیل کر کے انہیں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی ڈویژن تعینات کر دیا گیا جبکہ ان کے پیش رو عبدالمالک کو ریلوے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نئے تعینات ہونے والے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی ڈویژن سید منور شاہ کل (جمعرات) کو اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں