چیئرمین سی ڈی اے افضل لطیف کی زیر صدارت 13واں بورڈ اجلاس ،9 نکاتی ایجنڈے میں سے 6 نکات کی منظوری ، 3 نکات کو مؤخر کر دیا گیا

منگل 11 دسمبر 2018 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای) کا 13واں بورڈ اجلاس منگل کو چیئرمین سی ڈی اے افضل لطیف کی زیر صدارت ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔ بورڈ نے اتفاق رائے سے 9 نکاتی ایجنڈے میں سے 6 نکات کو منظور کرتے ہوئے 3 نکات کو مؤخر کر دیا۔ اجلاس میں بورڈ ممبران کے علاوہ متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ بورڈ اجلاس میں منظور کئے گئے نکات میں سی ڈی اے ہسپتال کی نرسوں کی ترقی کے موجودہ قواعد و ضوابط 1992ء میں ترامیم کی منظوری، ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سکٹر ایف سکس ٹو کے پلاٹ نمبر 1 گلی نمبر 22 کی بحالی کی منظوری، وفاقی محتسب کے فیصلے کے مطابق سیکٹر ای 12 کے پلاٹ نمبر 559 کے 50 فیصد ترقیاتی اخراجات کی وصولی میں سمری کے مطابق تاخیر سے ادائیگی کی منظوری، وفاقی محتسب کے ہی فیصلے کے مطابق سیکٹر ای 12 ون کے پلاٹ نمبر 925 کی بقیہ رقم کی ری شیڈول کی منظوری، سیکٹر ایف سیون تھری کی گلی نمبر 65 کا پلاٹ نمبر 6 کی بحالی کی منظوری اور سیکٹر جی ایٹ میں نیشنل انسیٹیوٹ آف ہیلتھ ری ہیبلیٹیشن (نرم) کی عمارت سے ملحقہ پلاٹ الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، مؤخر کئے گئے نکات میں ملازمین کی سرکاری رہائش گاہوں سے متعلق فیصلے میں تبدیلی، گندھارا پبلک سکول کو سیکٹر ایچ ایٹ میں پلاٹ نمبر 101 کی الاٹمنٹ اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کو سیکٹر جی 14 ون ٹو اور تھری کے کمرشل ایریا دینے کی بابت سمری مؤخر کی گئی ہے جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے اپنے اثاثے کس طرح دوسرے ادارے کو دے جبکہ ذرائع کے مطابق ممبر اسٹیٹ خوشحال خان سیکٹر جی چودہ کے تینو ں سب سیکٹرز کے کمرشل ایریاء ہائوسنگ فائونڈیشن کی انتظامیہ کو ہی دے دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق ان کمرشل پلاٹوں کی مالیت محتاط اندازے کے مطابق 50 بلین تک ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں