اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون کی جانب سے لیگل افسران کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 11 دسمبر 2018 23:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون کی جانب سے لیگل افسران کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ منگل کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست گزار جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں حکومت کی جانب سے تعینات کردہ 110 لیگل افسراں اور سیکرٹری قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔جی ایم چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق لیگل افسران کی تعیناتی غیر آئینی طور پر کی گئی ہے، آئین میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ اور لیگل افسران کی تقرری کا طریقہ کار اور قابلیت کے حوالے سے شق موجود ہیں، لیگل افسران کی قابلیت آئین کے مطابق جج کے مساوی ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں