حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، رکن قومی اسمبلی نواز خان

منگل 11 دسمبر 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی نواز خان نے کہا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، ملک سے لوٹی گئی دولت کو وزیراعظم کے وژن کے مطابق ضرور واپس لائیں گے جو پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، اس حوالہ سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ نواز خان نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل جاری ہے، قومی خزانہ سے لوٹی گئی دولت کو ضرور واپس لائیں گے یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، کسی کرپٹ کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل سے حکومت دبائو میں نہیں آئے گی، قومی ادارے چوروں پر ہاتھ ڈال کر چوری کی گئی رقم واپس لائیں گے تاکہ آئندہ کوئی چوری کی جرأت نہ کر سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں