جی 14 میں اب تک 680 پلاٹس کا قبضہ الاٹیز کو دیدیا گیا ہے،

400 الاٹیز کو جلد قبضہ دیدیا جائیگا، ہاؤسنگ فاونڈیشن

بدھ 12 دسمبر 2018 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاونڈیشن نے سیکٹر جی14 میں 2017 سے اب تک 680 پلاٹس کا قبضہ الاٹیز کو دیدیا ہے جبکہ 400 الاٹیز کو جلد قبضہ دیدیاجائیگا۔فاؤنڈیشن کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایاہے کہ فاونڈیشن اس اہم ایشوز پرکام کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ الاٹیز کی بڑی تعداد کو پلاٹس کا قبضہ دیدیاگیاہے اور باقی ماندہ کو پلاٹس کا قبضہ جلد دیدیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایاکہ سیکڑ میں اب تک سڑکوں کا 60 فیصد ترقیاتی کام ہوچکاہے۔اسی طرح اسلام آباد الیکڑک سپلائی کمپنی نے بجلی کی تاریں ڈالنے کا کا کام مکمل کرلیا ہے۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ان دعوؤں کے باوجود یاد رہے کہ اس سیکڑ کے الاٹیز ایک دہائی سے پلاٹوں کے قبضوں کا انتظارکررہے ہیں لیکن تجاوزات کی وجہ سے فاؤنڈیشن پلاٹس کا قبضہ الاٹیز کے ہینڈ اوور کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں