انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

بدھ 12 دسمبر 2018 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید،اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل،ایس پی سٹی ساعد عزیز پرائیویٹ سکولوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور ہیڈز نے شرکت کی ،نیز PEIRAپرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر امتیاز نے بھی شرکت کی ،اس میٹنگ کا مقصد پرائیویٹ سکولز و ہیڈ ز کے ذریعے منشیات کے بارے میں سکول ہائے میں طلباء و طالبات کی آگاہی کرنی ہے اور ان اداروں کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا ہے ،نیز اس آگاہی مہم کے ذریعے طلباء و طالبات کے علاوہ ان کے والدین کو بھی اس آگاہی مہم میں شامل کرنا ہے ،تاکہ ان کی مدد سے اس معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جائے ،تمام سکولز و پرائیویٹ اداروں کے سی ای او ز نے اپنی اپنی تجاویز دیں ،ان تجاویز میں انسدادی اقدامات سے لے کر منشیات میں شامل طلباء و طالبات کا علاج بھی شامل ہے ،تاکہ ایسا ماحول مروج کیا جائے جس میں منشیات استعمال کرنے والے طلباء و طالبات منشیات سے چھٹکارا حاصل کر سکیں ،خصوصا چودہ سے لے کر اٹھارہ سال کی عمر تک طلباء وطالبات کی آگاہی بہت ضروری ہے منشیات کی لعنت کی وجہ سے طلباء وطالبات سائبر /سوشل کرائم جیسے مسائل کا شکار ہوتے ہیں ،منشیات چونکہ شام کو سپلائی کی جاتی ہے اس میں ٹیوشن سنٹرز کی بھی کلئیرنس بھی ہونا ضروری ہے ،آئی جی اسلام آباد نے ایس پی ٹریفک سمیرا اعظم،اے ایس پی عائشہ گل ،ایس پی سٹی ساعد عزیز کی باقاعدہ طورپر کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ ان اداروں کے ساتھ رابطہ کرکے اس آگاہی مہم کو آگے بڑھائیں گے،اس پر بنائی جانے والی ڈاکومینٹر ی بھی طلباء و طالبات میں شئیر کی جائے گی ،نیز پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے باہی روابط کے سیشن بھی کئے جائیں گے،پمفلٹس بھی ناصرف تعلیمی اداروں بلکہ بک شاپس اور سکول یونیفارم والی دکانوں پر تقسیم کئے جائیں گے،اسلام آباد پولیس کا ہیش ٹیگ سوشل میڈیا کا پیج بھی تمام اداروں سے لنک کیا جائے گا ،15جنوری 2019سے تمام پرائیویٹ سکولز کے اشتراک سے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں منشیات کے خلاف سیمینار کیا جائے گا جس میں طلباء و طالبات ،ان کے والدین اور سکولز کے ہیڈز شامل ہوں گے ،آئی جی اسلام آباد نے تمام سکولز کے ہیڈز کو یہ تجویز دی کہ وہ سلیبریٹیز اور نیشنل سٹارز کو سکولوں میں دعوت دیں تاکہ ڈرگز کے خلاف باقاعدہ طور پر مہم چلائی جائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں