پہلے بین الاقوامی سٹوڈنٹ کنونشن اور ایکسپو کا آغاز

بدھ 12 دسمبر 2018 21:16

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پہلے بین الاقوامی سٹوڈنٹ کنونشن اور ایکسپو کا آغاز بدھ سے ہو گیا۔ اس میگا کنونشن اور ایکسپو کا موضوع ’’محفوظ مستقبل‘‘ رکھا گیا ہے۔ 2 روزہ کنونشن کا مقصد پائیدار ترقیاتی اہداف، امن اور اقتصادی ترقی میں نوجوانوں کا کردار شامل کرنا ہے۔ اس کنونشن میں دنیا کے 30 مختلف ممالک سے وفود شریک ہیں۔

یہ ایکسپو مختلف شخصیات اور ماہرین کے درمیان رابطہ کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ کنونشن میں طلباء سے متعلق اہم امور پر سیر حاصل بحث کی جائے گی۔ اس کنونشن میں طلباء کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کیلئے 30 سیشن اور مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کنونشن اور ایکسپو کا انعقاد انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے، یہ بین الاقوامی کنونشن انٹر یویونیورسٹی، کامسٹیس، اعلیٰ تعلیمی کمیشن، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، یونائیٹڈ انفارمیشن سنٹر پاکستان، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروس، پیغام پاکستان، یونیورسٹی آف لاہور، انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز، نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن، نیشنل بک فائونڈیشن کے اشتراک سے سوشل سائنسز کے فروغ کیلئے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے زیر اہتمام یہ کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے جس میں معروف تعلیمی ماہرین، سرکاری اداروں کے سربراہ، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں