سعودی عرب کی جیل میں قید پاکستانی ڈرائیور ظاہر حسین کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں، ترجمان اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن

بدھ 12 دسمبر 2018 21:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سعودی عرب کی جیل میں قید پاکستانی ڈرائیور ظاہر حسین کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں تاہم خاندان کی جانب سے رحم کی اپیل کا ابھی تک رائل کورٹ سعودی عرب کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ظاہر حسین کی رہائی کیلئے او پی ایف نے پاکستان قونصلیت جدہ کو لکھا تھا جس کے بعد کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے سعودی وزارت خارجہ کے ذریعے ظاہر حسین کیلئے رحم کی اپیل رائل کورٹ میں جمع کرائی ہے لیکن ابھی تک اس پر کیا پیشرفت ہوئی ہے اس کا جواب دفتر خارجہ سے پوچھ کر بتایا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں