نیب حکومت کا سیاسی آلہ کار بنا ہوا ہے، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کی گرفتاری نے نیب کی جانبداری ثابت کر دی ہے،بیان

بدھ 12 دسمبر 2018 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری اور حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب حکومت کا سیاسی آلہ کار بنا ہوا ہے۔ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کی گرفتاری نے نیب کی جانبداری ثابت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت نیب کو سیاسی مخالفین کو دبانے اور کچلنے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر نیب انکوائری کی بنیاد پر گرفتاریاں کر رہا ہے تو حکمران جماعت کے لوگ کیوں باہر ہیں قانون کا استعمال سب کے لئے ہونا چاہیے۔ نیب جو کچھ کر رہا ہے اس سے احتساب نہیں انتقام کی بُو آرہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے کہا کہ کے پی میں نیب کیوں غیرفعال ہی حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے کے باوجود انہیں بیرون ملک جانے سے کیوں روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب آج بھی وہی کر رہا ہے جو مشرف کے زمانے میں کرتا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں