پاکستان اور ایران کے مابین طویل مکران ساحل دونوں ملکوں کیلئے ترقی کے ونگزہیں،مکران کوسٹ کے انفراسٹرکچرز میں سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے وقار کو برقرار رکھ سکتا ہے،ایرانی صوبہ سیستان کے گورنر جنرل احمد علی محبتی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ایرانی صوبہ سیستان کے گورنر جنرل احمد علی محبتی نے پاکستان اور ایران کے مابین پھیلے 1500کلو میٹر طویل مکران ساحل کو دونوں ملکوں کیلئے ترقی کے ونگز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکران کوسٹ کے انفراسٹرکچرز میں سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے وقار کو برقرار رکھ سکتا ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نذیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے گزشتہ روز ان سے زاہدان میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایرانی گورنر جنرل نے کہا کہ چاہ بہار اور گوادر کی بندرگاہیں بھی مکران ساحل کیلئے ترقی کے ونگز ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارڈر منڈیوں اور فری اقتصادی زونز کے قیام سمیت پاک ایران بندرگاہوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے دونوں ملکوں کے عوام کی زندگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نذیر نے کہا کہ گورادر پورٹ کی ترقی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صوبی سیستان کے حکام کیساتھ مشترکہ بارڈر اجلاس کے دوران سرحدی منڈیوں کے قیام پر زور دیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں