راجہ ریاض نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق استعفے کے متن میں راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر اور سینئروزیر رہ چکا ہوں،لہذایہ عہدے میرے شایان شان نہیں،اس لئے عہدے پرذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا،بطورایم این اے کام کروں گا۔انہوںنے کہاکہ مرکزمیں نئی ذمہ داری دیتے وقت اعتمادمیں نہیں لیاگیا،پارلیمانی سیکرٹری بنانے سے پہلے رائے نہیں لی گئی۔ راجا ریاض نے استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں