وفاقی حکومت نے گریڈ 21کے تین افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 12 دسمبر 2018 23:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وفاقی حکومت نے گریڈ 21کے تین افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن شائستہ سہیل سیکرٹر ی شماریا ت،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے بابر حیات تارڑ ایڈیشنل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی،خیبرپختونخوا میں تعینات گریڈ 21 کے آفیسر ندیم ارشادکیانی کو رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ مقررکر دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں