المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبا ئ کیلئے’’یو دی نیکسٹ پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار

دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بننے والا ملک پاکستان آج دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے،مقررین مستقبل کی عالمی سیاست میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہوگا، سی پیک گیم چینجر اور یہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے،خطاب

بدھ 12 دسمبر 2018 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام شہر بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبا ئ کیلئے’’یو دی نیکسٹ پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا ئ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں سرپرست اعلی ملی مسلم لیگ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مسؤل المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان عبدالحنان خالد و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

شہر کے مقامی ہال میں ہونے والے سیمینار میں فیڈرل اردو یونیورسٹی،ایرڈ یونیورسٹی، قائداعظم یونیورسٹی،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ودیگر تعلیمی اداروں سے ہزاروں طلبا نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلی ملی مسلم لیگ پروفیسرحافظ عبدالرحمن مکی نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علامہ اقبال کی ویثنری سوچ اور قائد اعظم کی تدبرانہ پالیسیوں کے سبب معرض وجود میں آیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ کی رہنماؤں کی سیاسی سوچ، نظریاتی بنیاد اور تحریکی انداز کی وجہ سے علیحدہ وطن کا خواب پایہ تکمیل کو پہنچا۔ہماری بنیاد اور اساس کلمہ طیبہ لا الہ الا االلہ محمد رسول اللہ ہے۔ تحریک پاکستان میں اہم اور بنیادی کردار مسلم طلبا اور وکلائ نے ادا کیا تھا۔نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آنے والے ملک کا بچاؤ اور وفاع بھی اسی نظریہ پر ممکن ہے۔

بد قسمتی سے ہماری نئی نسل پاکستان کی اہمیت اور اس کے نظریاتی دفاع سے غافل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بننے والا ملک پاکستان آج دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔ مستقبل کی عالمی سیاست میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہوگا۔ سی پیک گیم چینجر ہے اور یہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ عبدالرحمن مکی نے مزید کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں طلبا کا کردار نہایت اہم ہے۔

اس موقع پر مسؤل المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان عبدالحنان خالد نے کہاپاکستان کلمہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا۔ یہ دو قومی نظریہ ہی تھا جس نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو ایک چھتری تلے جمع کر دیا تھا۔الگ اسلامی ریاست کے حصول کیلئے لاکھوں لوگوں نے ہجرت کے سفر میں اپنے مال، اولاد اور عزیز و اقربائ کی قربانیاں دیں۔

مگر آج دنیا کے نقشے پر ابھرتا ہوا مضبوط پاکستان دشمن کو ایک نہیں بھاتی۔ ملک پاکستان کے وجود کو مٹانے کیلئے اس کی جڑوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے۔ جس کیلئے اس دھرتی کے اندرونی اور بیرونی دشمن متحد ہو چکے ہیں۔ ان ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے اس ملک کے باسیوں پر نظریاتی جنگ مسلط کر دی ہے۔ جس کا پہلا ہدف ہمارے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبا و طالبات ہیں۔

نوجوان طلبا کے ذہنوں میں سے دو قومی نظریہ کو نکالنے کیلئے سیکولر ازم اور الحاد جیسے فتنوں کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔طلبا میں صوبائیت پرستی اور طبقاتی تقسیم کو ہوا دی جا رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباکی ذہنی و فکری تربیت اور ان میں نظریہ پاکستان کی دعوت کو عام کرتے کیلئے میدان عمل کیلئے کوشاں ہے۔

المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی رہنمامحمد شعیب، عثمان عارف ودیگر نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک منظم سازش کے تحت طلبا میں منشیات کے رحجان کو عام کیا جا رہا ہے۔ قوم کے ہونہاروں کو اصل مقصد سے ہٹا کر بے راہ روی کا شکار کیا جا رہا ہے۔ تاکہ قوم کے یہ معمار پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر رہیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے مستقبل کے ساتھ کہلواڑ کرنے والوں کو فالفور گرفتار کیا جائے اور انھیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں