ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات کی طرف سے قائم اساتذہ کے سروس رولز اور دیگر مسائل کے حل کے لئے پرنسپلز کی چھ رکنی کمیٹی پر اساتذہ کا عدم اعتماد کا اظہار

بدھ 12 دسمبر 2018 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء)وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹرجنرل کی طرف سے اساتذہ کے سروس رولز اور دیگر مسائل کے حل کے لئے بنائی گئی پرنسپلز کی چھ رکنی کمیٹی پر اساتذہ نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کمیٹی میں اساتذہ کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے جن کا اصل مسئلہ ہی.کمیٹی میں مسز فریدہ یاسمین پرنسپل آئی ایم سی جیI-9/1,مسز راحیلہ اویس پرنسپل آئی ایم ایس جیG-11/1,عبدالوحید پرنسپل آئی ایم ایس بیG-6/4,خالد حسین چنا پرنسپل آئی ایم ایس بی I-8/4,غلام سرور آرائیں پرنسپل آئی ایم ایس بی G-8/4 اور غلام دستگیر پرنسپل آئی ایم ایس بی G-7/4شامل ہیں.سابقہ وزارت کیڈ کے ایک آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ اساتذہ کے سروس رولز پر نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ کام سابق وزیر مملکت کیڈ,سابق سیکرٹری کیڈ,سابق جائنٹ سیکرٹری کیڈ اور اساتذہ کے تمام نمائندوں کی باہمی مشاورت سے کیا گیا تھا اس کیس کی وزارت خزانہ نے بھی منظوری دے دی ہے اب صرف اس کی اسٹیبلشمنٹ نے منظوری دینی ہی.اس آفیسر کے مطابق یہ کیس پھر سے زیرو پر آجائے گا.بعض اساتذہ کا موقف ہے کہ پرنسپلز کے اپنے کئی کیس عدالتوں میں زیر التوائ ہیں جس کی وجہ سے ان کو گزشتہ کئی سالوں سے گریڈبیس میں ترقی نہیں مل سکی .اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ بنے بنائے رولز کو اب نہ چھیڑا جائے اور ان کو اسٹیبلشمنٹ سے منظور ہونے دیا جائے تاکہ اساتذہ کی ترقی کا راستہ کھل سکی.�

(جاری ہے)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں