پاکستان کو مذہبی آزادی نہ ہونے والے ممالک میں شامل کئے جانے پر امریکی حکام کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج

پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے مطابق تمام تر مذہبی آزادی ہے،ہمیں اقلیتوں سے متعلق کسی سے لیکچر کی ضرورت نہیں، دفتر خارجہ

بدھ 12 دسمبر 2018 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان نے امریکہ کی طرف سے مذہبی آزادی نہ ہونیوالے ممالک میں شامل کئے جانے کے معاملے پر سینئر امریکی حکام کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی حکام کے سامنے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ سپر د کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے مطابق تمام تر مذہبی آزادی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو کیسے نظرانداز کرسکتا ہی ،بھارت میں اقلیتوں کیساتھ سلوک کو بھی نظر انداز کیا گیا۔پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں اپنی اقلیتوں سے متعلق کسی سے لیکچر کی ضرورت نہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے پاکستان کا احتجاجی مراسلہ اور حقائق کی ترسیل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں