نیب کو اپنی غیرجانبداری ثابت کرنا ہوگی،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ

بدھ 12 دسمبر 2018 23:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نیب کو اپنی غیرجانبداری ثابت کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چار آمروں کو شکست دی ہے، آصف علی زرداری کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا، آصف علی زرداری نہ ڈریں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی تھکیں گے کیونکہ وہ 30 سال سے جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ مخالفین کو بلاول بھٹو زرداری سے خوف ہے، وہ بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت سے ڈرے ہوئے ہیں، اتنا ڈر، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں