پاکستان اور ازبکستان کے درمیان زرعی معاملات میں معاونت دونوں ممالک کیلئے بہت اہم ہیں،وفاقی وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان

بدھ 12 دسمبر 2018 23:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان زرعی معاملات میں معاونت دونوں ممالک کیلئے بہت اہم ہیں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر فرقات صدیقوف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کاٹن اور دیگر فصلوں کیلئے ازبکستان جدید زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ازبکستان کی (کاٹن پکنگ) مشینری اور ٹریکٹر تجرباتی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ محبوب سلطان نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان زرعی شعبہ میں مفاہمت کی یادداشت جلد ہی طے ہو جائے گی اور ہم ازبکستان کی زرعی مشینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

پاکستان ازبکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی معاہدہ خطہ میں تجارے کے نئے اور بہتر امکانات پیدا کرے گا۔ ازبک سفیر نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان سے مزید چینی درآمد کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان سے فشریزکے حوالہ سے معاونت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان ، پاکستان سے ترش پھل، چینی کی درآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں