دھوکہ دہی سے مکان ٹرانسفر کرانے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) دھوکہ دہی سے مکان ٹرانسفر کرانے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ آبپارہ پولیس کو طارق رمضان نے تحریری درخواست دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم بابر رمضان نے ہمراہ دیگر تین نامزد ملزمان کے سا تھ مل کر مکان نمبر 41گلی نمبر 12 ایف سکس تھری دھوکہ دہی سے اپنے نام ٹرا نسفر کرا لیا۔ پولیس نے بحکم عدالت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں