وفاقی پولیس کی گزشتہ ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

مختلف کارروائیوں میں 1935 ملزمان کو گرفتار ، 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کا مال مسروقہ، 33گاڑیاں، 13 موٹر سائیکل، موبائل فون، لیپ ٹاپ، طلائی زیورات اور دیگر مال مسروقہ اسلحہ و منشیا ت برآمد کیا گیا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے وفاقی پولیس کی گزشتہ ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 1935 ملزمان کو گرفتار کرکے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کا مال مسروقہ، 33گاڑیاں، 13 موٹر سائیکل، موبائل فون، لیپ ٹاپ، طلائی زیورات اور دیگر مال مسروقہ اسلحہ و منشیا ت برآمدکی گئی ہے جبکہ انسداد منشیا ت مہم کے دوران 263 مقدمات درج کرکے 291 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات مالیتی 2 کروڑ 26 لاکھ روپے برآمد کئے گئے، اس عرصہ میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 بڑے گر وپو ں کی3 سرغنوں سمیت 46 ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی، سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے جا رہے ہیں، پولیس افسروں کی ترقی کیلئے کمیٹی کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے ریسکیو 15 پر اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں وفاقی پولیس نے حکو مت کی ہدایت کے مطابق قبضہ مافیا، منشیات فروشوں بالخصوص تعلیمی اداروں میں منشیا ت کے خاتمہ، جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے مؤثر کارروائیاں کیں اور اس میں اہم کا میا بیا ں حا صل کیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران منشیا ت فروشوں کے خلاف کا رروائیاں کر تے ہو ئے 263مقدما ت درج کر کے 291 ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی ،ملزمان سے 108.401کلو گر ام چر س، 23.980کلو گرام ہیروئن ، 2.152کلو گر ام افیون ، 39گر ام کوکین ، 558گر ام آ ئس ، 7152 بو تلیں شراب بر آمد کی، پولیس نے انسداد منشیات مہم کے دوران تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلا ئی کر نے والے 25ملزمان کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئی23مقدما ت درج کئے اور ملزمان سے 16.050گر ام چرس، 3.143کلو گر ام ہیر وئن ، 2.020گر ام افیون ، 15گر ام کو کین، 500 گر ام آئس برآمد کی گئی، اسی عرصہ کے دورا ن ڈکیتی ، سر قہ با لجبر ، نقب زنی ، کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 211ملزمان کو گرفتار کیا ، 153 مقدما ت کو چالا ن عدالت کیا،ان ملزمان سے 33چوری شدہ گا ڑ یا ں اور 13مو ٹر سائیکل ، نقدی ، زیورات ، موبا ئل فون ما لیتی 6کروڑ25لا کھ 12ہزار 230روپے کا چھینا گیا اور چوری شدہ مال مسروقہ بر آمد کیا گیا ، عرصہ کے دوران قبضہ ما فیا کے خلاف کر یک ڈاؤن کیا، تھا نہ نو ن اور کو رال میں قبضہ ما فیا 2بڑے گر وپو ں کیخلا ف کا رروائیاں کر تے ہو ئی3سرغنوں سمیت 46ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی ، ملزمان سے رائفل 222تین عدد ، رپیٹر 12بور دو عدد ، پسٹل 9MMدو عدد ، پسٹل 30بور ایک عدد ، گن 44بو ر ایک عدد بر آمد کئے۔

مختلف تھانہ جا ت میں اس عرصہ کے دوران قبضہ ما فیا کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے 20 مقدمات درج کئے گئے اوران مقدما ت میں 85ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، نا جا ئز اسلحہ رکھنے والے 121ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا تے ہو ئے 121مقدما ت درج کئے اور ملزمان سے 11کلاشنکو فیں /رائفلیں ، 9بند وق/کا ربین ، 103پسٹل /ریو الو ر معہ 1181روند بر آمد کئے ، 158 مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔

انسدادی کا رروائی میں 76اشخا ص کے خلاف 55/110کے تحت ، 688اشخا ص کے خلاف55/109، 107/151کے تحت 134 اشخا ص اور 107/150کے تحت 387اشخاص کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ، قما ربازی میں ملوث 42 ملزمان کو گرفتار رکے 6مقدما ت درج کرکے ملزمان سے نقدی مبلغ77245برآمد کی گئی ، شیشہ حقہ و کے خلاف کا رروائیاں عمل میں لا تے ہو ئے 42ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا تے ہو ئے 4 مقدمات درج کئے۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس قبضہ مافیا اور منشیا ت فروشوں سمیت جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف حکو متی ہدایات کے مطابق کر یک ڈاؤن کر رہی ہے اور اس میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ پولیس وفاقی دارالحکومت کو جرائم سے پاک کرنے اور شہریوں کے جان و مال؛ کے تحفظ کو یقینی بنانے ے لئے دن رات کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کانعقاد کیا گیا تاکہ موقع پر عوام کے مسائل حل کئے جا سکیں، پولیس نے شہریوں کی فلاح و بہود کیلئے کئی منصوبوں کا آ غا ز کیا ہے جبکہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس کیلئے انٹرنل اینٹی کرپشن یو نٹ قائم کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں