دنیا کے مستقبل کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیو نیکشن پر ہے، موجودہ حکومت نے پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کا عزم رکھا ہے

وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سیکرٹری جنرل ایشیاء پیسفک ٹیلی کمیونٹی اریوان ہا ئورنگسی سے گفتگو

بدھ 12 دسمبر 2018 23:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دنیا کے مستقبل کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیو نیکشن پر ہے۔ انہوں نے یہ بات سیکرٹری جنرل ایشیاء پیسفک ٹیلی کمیونٹی (اے پی ٹی) اریوان ہا ئورنگسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملا قات کی۔

ملاقات کے دوران ٹیلی کمیونیکشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ معاملات بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کا عزم رکھا ہے۔ سیکرٹری جنرل ایشیاء پیسفک ٹیلی کمیونٹی اریوان نے وفاقی وزیر کو اے پی ٹی کے کام کے بارے میں بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ٹی کے کئی اغراض و مقاصد سے ایک بڑا مقصد خطہ میں باہمی دلچسپی کے شعبہ جات ریڈیو مواصلا ت، معیارات اور ترقی کیلئے تعاون کو فر وغ دینا ہے۔ سیکرٹری جنرل اے پی ٹی نے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کو اے پی ٹی وزراء کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو کہ آئندہ سال 25 جون کو ہو گی۔ وفاقی وزیر نے یہ دعوت قبول کر لی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں