وزیر اعظم کامنہ بند کردیا جائے تو میڈیاسے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے ،جاوید لطیف

بدھ 12 دسمبر 2018 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ رونا مراد سعیدپرنہیں صدر پر آتاہے ، وزیر اعظم کامنہ بند کردیاجائے تو میڈیا کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میڈیاکوپاکستان کا مثبت چہرہ دکھانا چاہئے لیکن وزیر اعظم جو دوسرے ملکوں میں جاکر پاکستان کا چہرہ دکھا رہیہیں ، اگر ان کامنہ بند کردیا جائے تومیڈیا کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا میں کوئی کرپشن کو اچھا نہیں جانتا لیکن یہ نہیں ہوتا کہ کرپشن کی آڑ میں اپنی نالائقیوں کوچھپایا جائے۔انہوں نے کہا کہ این آر او کے حوالے سے یہ بچہ مجھے بتادے کہ این آر او تو کوئی وزیر اعظم سے بھی نہیں کر سکتا ، این آر او ماضی میں بھی جن سے ہوئے ہیں وہ سب کوپتہ ہے ، یہ وہی مراد سعید ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو ہم دنیا میں پاکستانیوں کاچھپاہوا دوسو ارب ڈالر لیکر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے رونامراد سعید پر نہیں آرہا بلکہ صدر کے اس بیان پر رونا آرہاہے جو یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کرپشن کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں