ملک لوٹنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ، مرتضیٰ وہاب

بدھ 12 دسمبر 2018 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ جنہوں نے ملک کاپیسہ لوٹا ہے ، انکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،حکومت کاکام احتساب کرنا نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ ڈی چو ک لٹکانے والے بیانات ماضی میں بھی دیئے گئے لیکن مکافات عمل ہے کہ تاریخ نے پھر ان کے ساتھ کیاکیا ہمارے سیاستدانوں کوذمہ داری کے ساتھ بات کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جس کسی نے بھی اس ملک کاپیسہ لوٹا ہے ، اس کے خلاف کارروائی کی جائے اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے ، ہم کواس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ان کاکہناتھا کہ اگر وزیراعظم ہرجگہ بیٹھ کر یہی بات کرتے ہیں کہ پاکستان میں ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہے تو پھر سرمایہ کار کس طر ح اس ملک کے اداروں اوراس ملک کے عوام پر بھروسہ کریں گے، حکومتوں کا کام احتساب کرنا نہیں ہے ،حکومت کا کام ملک کے اندر استحکام لانا اور معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں