چین کے اعلیٰ سطحی وفد کا اے این ایف کا دورہ،دونوںممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیاگیا
وفد کو پاکستان ،اے این ایف کے خطے میں انسدادِ منشیات کی غرض سے کئے جانے والے خصوصی اقدامات اور کارکردگی سے آگاہ کیا گیا
جمعرات 13 دسمبر 2018 18:18
(جاری ہے)
اے این ایف کی جانب سے بین الاقوامی تعاون، قانون ، انٹیلی جنس اور نفاذ قانون کے شعبہ جات سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔
چینی وفد کو پاکستان اور اے این ایف کے خطے میں انسدادِ منشیات کی غرض سے کئے جانے والے خصوصی اقدامات اور کارکردگی سے آگاہ کیا گیا جسے مہمان وفد نے بخوبی سراہا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ خفیہ معلومات کے تبادلے کو مزید فعال بنایا جا سکے اور مشترکہ کاروائیوں خصوصاً پریکرسر کیمیکل کی اسمگلنگ کی روک تھام میں حائل مشکلات دور کی جا سکیں۔ملاقات کے دوران، قانونی پہلوئوں کو موجودہ حالات کے مطابق زیادہ با صلاحیت بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔ مزید برآں افغانستان میں منشیات کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور اس کے پاکستان اور چین پر اثرات کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا ۔ نیز مستقل رابطہ استوار کرنے اور بہترین پیشہ ورانہ تجربات پر بھی گفتگو کی گئی۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے انسدادِ منشیات کے اداروں نے ماضی قریب میںباہمی تعاون کے نتیجے میںمشترکہ بارڈر لیزان آفس کا قیام اور منشیات وممنوعہ کیمیائی مواد کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائیاں عمل میں لائی ہیں۔ چینی وفد کا حالیہ اعلیٰ سطحی دورہ دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ منشیات سے متعلق امور پر باہمی تعاون کے لحاظ سے ایک سنگِ میل گردانا گیا ہے۔ ماضی میں بھی دونوں ممالک کے انسدادِ منشیات کے ادارے محکمانہ استعداد بڑھانے ، منشیات کے سراغ رساں کتوں کی فراہمی ، تکنیکی مہارت کے حصول اور منشیات سے متعلق نفاذِ قانون کی پیشہ ورانہ تربیت جیسے امور میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اس لائحہ عمل پر عملدرآمدجاری رکھنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد طے کی جائیں گی اور ضروری سفارشات حکومت کو پیش کی جائیں گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ