انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

عدالت نے برطانیہ سے شواہد اکٹھے کرنے سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ایف آئی اے نے برطانیہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت مانگا تھا۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک ہائیکورٹ نے حکم امتناع نہ دیا تو عدالت کارروائی آگے بڑھائے گی ۔عدالت نے مذید سماعت دو جنوری تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں