حکومت آئی ٹی زونز ،سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی تمام بڑے شہروں میں تعمیر و تحقیق میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،ڈاکٹر خالد قیوم

ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے نئی پالیسی جلد جاری کی جائیگی،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سے خطاب / میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد قیوم نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی زونز اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی تمام بڑے شہروں میں تعمیر اور تحقیق و تخلیف میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے نئی پالیسی جلد جاری کی جائیگی۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد قیوم نے یہ بات جمعرات کو 3روزہ فیسٹیول ایشیائی ٹیلی کام ریگولیٹرز کونسل کے انیسویں اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ایم او آئی ٹی آئی سی ٹی اور دیگر منافع بخش اقتصادی شعبوں میں تعاون، جدید تحقیق کے ذریعے معاشی انقلاب کے حصول کیلئے مسلسل نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹیلی کام پالیسی اور حال ہی میں نافذ کی گئی ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کی روشنی میں ہم ایک ایسی تزویراتی معیشت کی جانب رواں دواں ہیں جو تیزی سے ترقی کرتے جدید طرز زندگی اور علم پر مبنی معیشت کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ٹی زونز اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی تمام بڑے شہروں میں تعمیر اور تحقیق و تخلیف میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے منصوبہ سازی کے مختلف مراحل طے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے علاقائی ہم آہنگی اور علم کے تبادلے کے اس پلیٹ فارم کے انعقاد پر پی ٹی اے اور اے پی ٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حکومت کی جانب سے ایسی کوششوں کی مسلسل حمایت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے فروغ کیلئے نئی پالیسی جاری کی جائیگی۔ ملک بھر میں طلبہ و طالبات کو آئی ٹی و ٹیلی کام میں مہارتوں کیلئے سکول کالج اور یوونیورسٹیوں میں کمپیوٹر لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں