انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی کر دی

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے سابق چیئرمین سینیٹ و وفاقی وزیر میاں محمد سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر دو عینی شاہدین گواہان ملک طارق اور ملک حسنین عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے بیانات قلم بند کرائے ۔گواہ ملک طارق بیرسٹر فہد ملک کیس میں مدعی بھی ہیں۔ آئندہ سماعت پر دونوں گواہوں کے بیانات پر ملزمان کے وکلاء جرح کریں گے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں