اسلام آباد، دوملزمان نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی پر فائر کھول دیا، خاتون جاں بحق

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) تھانہ سہالہ کے علاقہ چیمبرروڈ روات میںدوملزمان نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی پر فائر کھول دیا۔فائرنگ کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے واقعہ کے دس روز گیارہ روز بعد مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ محمداقبال نے پولیس کوبتایاکہ یکم دسمبر کو مدعی اپنی اہلیہ روزینہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ چیمبرروڈ روات پر دونامعلوم ملزمان نے روکنے کا اشارہ کیا۔بائیک نہ روکنے پر ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر مدعی کی اہلیہ شدیدزخمی ہوگئی جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔پولیس نے واقعہ کے گیارہ روز بعد گزشتہ روز مقدمہ درج کرلیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں