چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو عالمی معیار کے ادارے کے طور پر شناخت دینے کیلئے ٹھوس اقدامات شروع کر دیئے ہیں، ادارے میں فائل ورک کی بجائے پیپر لیس اور ای ٹیکنالوجی روشناس کرائی جائے گی، تمام شاہراہوں پر سائن بورڈ، روڈز سیفٹی کے ابلاغی شعور کو پروان چڑھایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو ایگزیکٹو بورڈ کے 313ویں اجلاس کے صدارتی کلمات میں کیا۔ اجلاس میں آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اللہ ڈنو خواجہ ، جوائنٹ سیکرٹری (بجٹ) فنانس ڈویژن جاوید اقبال خان، سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت مواصلات الطاف اصغر، وائس پریذیڈنٹ نیسپاک ڈاکٹر طاہر محمود حیات ، چیف این ٹی آر سی سجاد افضل آفریدی ، ممبر فنانس این ایچ اے صلاح الدین، ممبر پلاننگ این ایچ اے عاصم امین، سعید احمد ملک سیکرٹری این ایچ اے اور ارباب ڈھکن ممبر ای سی این ایچ اے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 312 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری جبکہ 15 نکاتی نئے ایجنڈے کو زیر بحث لایا گیا۔این ایچ اے کے منصوبوں میں شفافیت کے حصول کو یقینی بنانے کے اقدامات کے ضمن میں کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی جوکہ بورڈ کی منظوری سے ای بلنگ، ای بڈنگ اور ای ٹینڈرنگ کے طریقہ کار وضع کرنے اور سافٹ ویئر کی تیاری کو یقینی بنائے گا۔ جامشورو ۔

حیدر آباد پر قائم ٹول پلازہ پر عائد فیس کے خاتمے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک نے بورڈ کو آگاہ کیا کہ این ایچ اے 12131 کلومیٹر سمیت موٹروے نیٹ ورک کے نظم ونسق کو سنبھالے ہوئے ہے، ملک کی مجموعی کمرشل ٹریفک کی 80 فیصد سرگرمیا ں این ایچ اے کے نیٹ ورک کی مرہون منت ہیں۔ اجلاس میں شعبہ تعلقات عامہ کے آفیسر سبطین رضا لودھی کو گریڈ 18 میں پروموٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔

اسی طرح ایم آر ٹی سی کے کنٹریکٹ سٹاف کی ملازمت میں توسیع سمیت ادارے کو اپ گریڈ کرنے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ N-5 پر ٹول پلازوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پی سی ون کی منظوری دی گئی۔سندھ نارتھ ریجن کے سالانہ مینیٹینینس پلان2015-16ء کے جائزہ منظوری کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں