آنے والا بارہویں پانچ سالہ منصوبے میں زراعت، صحت، تعلیم، ، سماجی شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی ، خسرو بختیار

غربت کا خاتمہ ہوگا ، اعلیٰ بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے ، برآمدات ، تجارت میں اضافے کیلئے ٹھوس اہداف مقرر کرنے کی ضرورت ہے ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ آنے والا بارہویں پانچ سالہ منصوبے میں زراعت، صحت، تعلیم، ، سماجی شعبے کی ترقی، غربت کے خاتمے، اعلی بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے ، برآمدات اور تجارت میں اضافے کے لئے ٹھوس اہداف مقرر کرنے پر خاص توجہ دینے کی ضررورت ہے ۔

وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات میں بارہویں پانچ سالہ منصوبے پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بارہویں پانچ سالہ منصوبے کی اولین ترجیح معاشی ترقی اور اس میں نجی شعبے کے کردار کو وسعت دینا، پیداوار کا معیار بہتر بنانا، جدید انفراسٹرکچر، حکومتی اداروں میں اصلاحات اور انسانی وسائل کی ترقی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن ، ایڈ یشنل سیکرٹری علی رضا بھٹہ ، چیف ماس میڈیا وحید زمان سمیت وزارت کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا غربت کا خاتمہ ، بنیادی تعلیم کا فروغ ، چھوٹی صنعتوں کے فروغ اور قیام امن کے لیے اداروں کی مضبوطی آئندہ پانچ سالہ منصوبے کی ترجیحات ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پائیدار ترقی اور اقتصادی استحکام حاصل کرنے کے لئے ایک موثر حکمت عملی تیار کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اور نجی شعبے میں معاشی ماہرین کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ملک کے صنعتی شعبے کو فروغ دینے اور تکنیکی ترقی کو بڑھانے کے لئے پی ایس ڈی ڈی کے منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں