سی ڈی اے میں سیاست جاری ،گزشتہ سال جنرل سیکرٹری کی سیٹ سے ہارنے والے چوہدری یٰسین گروپ کے 17 ممبران نے امان اللہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )میں سیاست جاری ،گزشتہ سال جنرل سیکرٹری کی سیٹ سے ہارنے والے چوہدری یٰسین گروپ کے 17 ممبران نے امان اللہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ خان گروپ (سی بی ای) کمیٹی ڈی ایم اے کی جانب سے اپنی مرکزی قیادت کو استقبالیہ دیا گیاتقریب میں چوہدری یٰسین گروپ کے متعدد باڈی ممبران گریویارڈ سٹاف کے عمران خان ستی،مقصود احمد،ممتاز،شبیرملک، نزاکت عباسی،شکیل مسیح جبکہ ڈی ایم اے کے ملک تاج،سعداللہ خان،محمد داؤد،اقتدار حسین،ریاست مسیح،شہزاد مغل،پیرزادہ،ملک نزاکت،ارشد حسین،جاوید جٹ،زکی جنجوعہ،محسن نے امان اللہ خان گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری سی بی اے امان اللہ خان ،صدر سید شباب بخاری ،چیئرمین اظہارعباسی،سپریم ہیڈ داؤد رحمان خان،سرپرست اعلی ملک عاصم ،قاری آصف الخیری،عقیل قادری،اور دیگر قائدین نے خطاب کیااور تنظیم میں نئے آنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔

۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں