سی آئی اے پولیس نے 9 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، 3کلو 945گرام ہیر وئن، چرس، آئس،کوکین ، شراب اور نشہ آور گولیاں برآمد

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 منشیات فروش گرفتار کرکے ان قبضہ سے 3کلو 945گرام ہیر وئن، 7کلو 850گرام چرس، آئس،کوکین ، شراب، نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سی آئی اے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے، ان احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن سردار غیاث گل نے ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیرنگرانی سی آئی اے کے افسران و جو انو ں پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ،ایک ٹیم انسپکٹر محمد اعظم ، اے ایس آئی سلیمان شاہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل بسلسلہ گشت و پڑتا ل اور انسد اد منشیا ت تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ سیکٹر ای الیون ون مو جو د تھی کہ ذرائع سے اطلا ع مو صول ہو ئی کہ شمشاد نا می منشیا ت فروش سیکٹر ای الیون ون میں مو جو د لو گو ں کو چرس ، فروخت کر تا ہے اگر بر وقت کا رروائی کی جائے تو کامیابی یقینی ہے۔

(جاری ہے)

اس اطلا ع پر پولیس ٹیم نے ملزم شمشاد ولد شمس سکنہ چار با غ ضلع صوابی کو فوری کا رروائی کر تے ہو ئے گرفتار کرکے ایک کلو 50گرام چرس، 45گر ام آ ئس ، 7 گرام کو کین اور 20عدد XTCگولیاں برآمد کر لیں اور اس کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ در ج کیا اور تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی گئی دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ کا شف ند ز ولد صفدر حسین سکنہ 6thفلور فلیٹ نمبر 6سفا ئر ہا ئٹس ای الیون ون ما رگلہ ر وڈ اسلام آباد اور محمد ریا ست ولد محمد شیر سکنہ دھما ل چوک ضلع کو ٹلی آ ذاد کشمیر کو چرس فروخت کی تھی ان کو بھی گرفتار کر وا سکتا ہے پولیس نے ملزم کی نشا ند ہی پر دو نو ں ملزمان کو گرفتار کرکے 400گر ام چرس بر آمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ایک اور کا رروائی کے دوران اے ایس آئی حنیف کمال نے سیکٹر ایف سیو ن فور سے دو ملزمان خا لد موسیٰ اورامانت مسیح کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 56لیٹرشراب اور 60عدد خا لی بو تلیں بر آمد کرلیں، جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران سب انسپکٹر اظہر محمود نے ملزم سلام کو گرفتار کرکے 7کلو گر ام چرس بر آمد کر لی، سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر عبد الغفور نے ملزم اختر علی کو گرفتار کر کے اس سے 3 کلو 945گر ام ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس آئی سرگل نے ملزم عدنا ن طا رق ولد طا ر ق مسیح سکنہ H-9/2کو گرفتار کرکے 28 لیٹر شراب اور 40خا لی بو تلیں بر آمد کرلی، ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تمام افسران کو مزید احکامات جاری کئے کہ ضلع بھر میں اور خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں اور طلبا ء و طالبات کے مستقبل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں